مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد اور ایک فوجی افسر ہلاک ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق لائن آف کنٹرول کے قریب واقع گوریزکے علاقے میں گاؤں بدوگام میں گھر پر برف کا تودا گرنے سے ایک ہی خانداد کے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ جب گھر پر برف کا تودا گرا تو گھر والے سورہےتھے۔پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے برف ہٹاکر ایک 18 سالہ شخص کو زندہ نکال لیا تاہم خاندان کے دیگر افراد زندہ نہ بچ سکے۔ ہلاک ہونے والوں میں 17 سالہ لڑکا، 19 سالہ لڑکی اور ان کے ماں باپ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں کشمیر میں ہی سونہ مرگ کے علاقے میں ایک فوجی چھاؤنی پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں بھارتی فوج کا ایک میجر ہلاک ہوگیا۔واضح رہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں حالیہ دہائیوں میں شدید سردی پڑرہی ہے اور وادی بھر میں برف باری کا سلسلہ سردیوں میں جاری رہتا ہے اور درجہ حرارت منفی 7 تک گرجاتا ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد اور ایک فوجی افسر ہلاک ہوگیا ہے۔
News ID 1869983
آپ کا تبصرہ